سید طفیل محمد بن سید شرک اللہ حسینی اترولی بلگرامی: عالمِ فاضل،عارف کامل،فقیہ،ادیب،جامع علوم درسیہ نقلیہ وعقلیہ تھے،ساتویں ماہ ذی الحجہ ۱۰۷۳ھ میں قصبہ اترولی توابع آگرہ میں پیدا ہوئے اور اپنے چچا سید احسن اللہ کے ساتھ دہلی کو تشریف لے گئے جہاں آپ نے سید حسین الملقب بہ رسول نما سے میزان الصرف پڑھنا شروع کی پھر شرح ملا جامی تک اپنے چچامذکور سے پڑھا پھر بلگرام میں آکر سید مربی متوفی ۱۱۱۷ھ اور حاجی سید سعدا للہ متوفی ۱۱۱۹ھ تلمیذ ملّا عبد الرحیم قاضی مراد آباد شاگرد ملا عبد الحکیم سیالکوتی اور قاضی علیم کچندوی متوفی۱۱۱۵ھ اور سید قطب الدین شمس اآبادی سے علوم کو تحصیل کیا پھر ستر برس تک علوم کو زندہ کیا اور نکاح نہ کیا،جب سید عبد الجلیل بلگرامی آگرہ کو گئے تو آپ بھی ان کے ہمراہ گئے۔آپ شعر بھی عمدہ کہا کرتے تھے ۔وفات آپ کی ۱۱۵۱ھ میں ہوئی اور بلگرام میں مدفون ہوئے’’تاج مذہب‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)