شبیب بن ابی روح ایک صحابی سے،وکیع نے سفیان سے،انہوں نےعبدالملک بن عمیرسے، انہوں نے شبیب بن ابی روح سے،انہوں نے ایک صحابی سےروایت کی،کہ ایک دن حضوراکرم
نے صبح کی نماز میں سورہء روم تلاوت فرمائی،اوردرمیان میں آپ بھول گئے،بعدازختم نماز آپ نے فرمایا، بعض لوگ کیسے عجیب ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ نماز میں شریک
ہوتے ہیں،مگربغیرطہارت کے، جس سے ہماری نماز میں خرابی واقع ہوجاتی ہے،کوئی آدمی بغیر طہارت نماز میں شریک نہ ہو، دونوں نے ذکرکیاہے۔