آپ کا اصلی نام شہامت شاہ المعروف شاموں شاہ تھا۔آپ سیّد عبدالرسول بن سیّد محمد سعیددُولاہاشمیرحمتہ اللہ علیہ کے دوسرے بیٹے اورمریدو خلیفہ تھے۔
چک سادہ میں ورود
آپ کا فیض بہت تھا۔چک سادہ کے سادات آپ کے معتقدین سے تھے۔ چونکہ وہ حضرت نوشہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے خلیفہ ارجمندسیّد صالح محمد رحمتہ اللہ علیہ کی اولاد سے تھے۔اس لیے وہ آپ کواولادِ نوشہ پیررحمتہ اللہ علیہ ہونے کی حیثیت سےاپنے گاؤں چک سادہ لے گئے۔وہ سب حضرت آپ کا بہت ادب و احترام کرتے ۔یہاں تک کہ جب آپ کا انتقال ہواتو آپ کا مزاراُن سب بزرگانِ سادات کے سرہانے کی طرف بنایاگیا۔تاکہ سب آپ کے قدموں کی طرف رہیں۔
اولاد
آپ کے دو بیٹے تھے۔
۱۔سیّد لطف الدین رحمتہ اللہ علیہ
۲۔سیّد سکندر شاہ رحمتہ اللہ علیہ
وفات ۱۲۰۲ھ
(شریف التواریخ جلد نمبر ۲)