شارہ رضا قادری شطاری لاہوری: اعاظم علمائے دین اور کبرائے مشائخ روئے زمین سے علوم ظاہری میں صاحب فتوےٰ اور علوم باطنی میں اہلِ ارشاد تھے، مشائخ متآخرین میں سے جس قدر فتوحات ظاہری وباطنی آپ کو نصیب ہوئی ہیں پنجاب ار لاہور میں کسی کو میسر نہیں ہوئیں،جو کچھ آپ کی زبان سے نکلاتا تھا ویسا ہی ظہور میں آتا تھا کرامتیں و خوارق بے اختیار آپ سے ظاہر ہوتے تھے وفات آپ کی ۱۲؍جمادی الاولیٰ ۱۱۱۸ھ میں ہوئی مزارآپ کا لاہور میں ہے۔’’آیت رحمتِ جہاں‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)