آپ کے تیسرے خلیفہ شاہ سنجان تھے۔ جن کا حقیقی نام رکن الدین محمود تھا۔ آپ کے قصبۂ سنجان حورف کے رہنے ولاے تھے۔ آپ کافی مدت تک چشت میں مقیم رہے۔ لیکن قیام کے دوران آپ کبھی بے وضو نہیں جب قضائے حاجت کی ضرورت ہوتی تو آپ سوار ہوکر دور جاتے اور طہارت کر کے واپس آتے تھے آپ فرمایا کرتے تھے کہ چشت مقدس مقام ہے یہاں بے ادبی روا نہیں ہے۔ اس سے پہلے آپ خواجہ سنجان کے نام سے مشہور تھے حضرت خواجہ مودود نے آپ کا لقب شاہ رکھا تھا۔ جس پر آپ ہمیشہ فخر کیا کرتے تھے۔ آپ کا وصال۵۹۷ھ میں ہوا۔
(اقتباس الانوار)