شہید بدر حضرت سیدنا عوف ابن عفراء (انصاری) رضی اللہ تعالیٰ عنہ
۔عفراء ان کی والدہ کانام ہے وہ بیٹی ہیں عبیدبن ثعلبہ بن مالک بن نجار کی اوران کے والد کانام حارث بن رفاعہ بن حارث ابن سواد بن غنم بن مالک بن نجار ہے۔انصاری خزرجی بخاری ہیں۔ بدر میں یہ اوران کے دونوں بھائی معاذ اورمعوذ شریک تھے۔ہمیں ابوجعفریعنی عبیداللہ بن احمد نے اپنی سند کے ساتھ یونس بن بکیر سے انھوں نے ابن اسحاق سے نقل کرکے خبردی وہ کہتےتھے مجھ سے عاصم بن عمروبن قتادہ نے بیان کیاوہ کہتےتھے کہ جب بدرکے دن میدان کارزارگرم ہواتو عوف بن عفراء ابن حارث نے کہاکہ یارسول اللہ پروردگاراپنے بندہ کی کس بات سے خوش ہوتاہے آپ نے فرمایااس بات سے کہ اس کا ہاتھ جنگ میں مشغول ہواوربدن کھولے ہوئے(بے خوف) لڑ رہاہو پس عوف نے زرہ اتارڈالی اورآگے بڑھ کر لڑناشروع کیایہاں تک کے شہید ہوگئے۔بعض لوگوں کابیان ہے کہ یہ بیعت عقبہ میں شریک تھےاورمنجملہ چھ آدمیوں کے تھےجو اس شب میں تھےان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)