شہید بدر حضرت سیدنا مہجع مولٰی عمر بن خطاب (مہاجر) رضی اللہ تعالیٰ عنہما
حضرت سیدنا امیر المومنین عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے آزاد کردہ غلام تھے اور غزوۂ بدر میں اسلامی لشکر میں سب سے پہلے شہادت کا اعزاز انہیں حاصل ہوا۔ یہ دو صفوں کے درمیان کھڑے تھے۔ کہ اچانک ایک تیر انہیں آلگا اور شہید ہوگئے۔
ان کا تعلق یمن سے تھا۔ یہ ان لوگوں میں شامل ہیں۔ جن کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی تھی: ’’وَ لَا تَطْرُدِ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَدٰوةِ وَ الْعَشِیِّ یُرِیْدُوْنَ وَجْهَهٗ‘‘ ان میں مندرجہ ذیل حضرات شامل تھے: حضرت بلال، صہیب، عمار، خباب، عتبہ بن غزوان، مہجع، اوس بن خولی اور عامر بن فہیرہ۔ یہ ابن عباس کا قول ہے۔ تینوں نے ان کی تخریج کی ہے۔