شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عبداللہ بن جبیر بن نعمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ
نام و نسب
عبد اللہ بن جبیر بن نعمان بن امیہ بن امرئ القیس (البرک) بن ثعلبہ بن عمرو بن عوف انصاری،
بیعت عقبہ میں شامل تھے بدری صحابی ہیں، غزوہ احد میں جبل الرماۃ یا جبل العین پر تعینات کئے گئے پچاس تیراندازوں پر پر امیر مقرر کئے گئے تھے۔ اور اسی دن عکرمہ بن ابو جہل کے ہاتھوں قتل ہوئے اور جام ِ شہادت نوش فرما کر شہادت کے مرتبہ علیا پر فائز ہوئے۔
خوات بن جبیر بن نعمان آپ کے سگے بھائی ہیں۔
رضی اللہ عنہ وارضاہ، آمین