شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عبد اللہ بن سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
نام و نسب
عبد اللہ بن سلمہ بن مالک بن حارث بن عدی بن جد بن عجلان بن ضبہ بن انصاری ہیں۔
بلی خاندان کے فرد ہیں ۔ بنو عمرو بن عوف کے حلیف تھے ، بدری ہیں ، غزوہ احد میں عبد اللہ بن زبعری کے ہاتھوں قتل ہو کر جامِ شہادت نوش کیا۔ آپ کو اور مجزر بن زیاد کو ایک ہی چادر میں اور ایک ہی اونٹ پر لادا گیا، ان دونوں کی اس کیفیت پر لوگ از حد تعجب کرنے لگے تو رسول اللہﷺ نے فرمایا ان دونوں کے عمل نے سﷺدونوں کو یکساں کردیا ہے۔
رضی اللہ عنہ وارضاہ، آمین