شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ابو ایمن مولی عمرو بن الجموح الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ
ابو ایمن،مولائے عمروبن جموح،غزوۂ احد میں شہید ہوئے تھے،ابوجعفر نے باسنادہ یونس سے ، انہوں نے ابنِ اسحاق سے بہ سلسلۂ شہیدانِ احد از بنوسلمہ و بنوحرام بن کعب وابوایمن اور خلاد بن عمرو کا ذکرکیا ہے،ابوعمر اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیاہے۔