شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ابو حیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
نام ونسب
واقدی کے بیان کے مطابق آپ کا نام و نسب یوں ہے: مالک بن عمرو بن ثابت بن کلفہ بن ثعلبہ بن عمرو بن عوف۔
بعض اہلِ علم نے آپ کا نام ’’ عامر ‘‘ اور آپ کی کنیت ’’ ابو حنہ‘‘ لکھی ہے۔ آپ سعد بن خیثمہ کے مادری بھائی ہیں ۔ بدری صحابی ہیں ۔ آپ بھی غزوہ احد میں جامِ شہادت نوش فرما کر فائز المرام ہوئے۔
رضی اللہ عنہ وارضاہ، آمین