شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عنترۃ مولی سلیم بن عمرو الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ
یہ عنترہ سلمی ذکوانی ہیں بنی سواد بن غنم بن کعب بن سلمہ کے جوانصارکی ایک شاخ کے حلیف تھے بدر میں شریک تھےابن ہشام نےایساہی بیان کیاہےاورابن اسحاق اورابن عقبہ نے کہاہے کہ یہ سلیم بن عمروبن حدیدہ انصاری کے غلام تھے۔بدرمیں شریک تھے اوراحد میں شہید ہوئے ان کونوفل بن معاویہ ویلمی نے شہید کیاتھا۔ہمیں عبداللہ بن سمین نے اپنی سند کے ساتھ یونس بن بکیرسے انھوں نے ابن اسحاق سے شرکائے بدرکے ناموں میں روایت کرکے خبردی کہ سلیم بن عمروبن حدیدہ کے غلام عنترہ بھی بدرمیں شریک تھے۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔
میں کہتاہوں کہ ابن ہشام کی کتاب میں میں نے اس طرح لکھادیکھاہے کہ بنی سواد بن غنم بن کعب بن سلمہ سے سلیم بن عمروبن حدیدہ اورعنترہ جوسلیم ابن عمروکے غلام تھےبدرمیں شریک تھے واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)