شہید غزوہ احد حضرت سیدنا اوس بن ثابت بن المنذر الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ
نام ونسب
اوس بن ثابت بن منذر بن حرام بن عمرو بن زید منات بن عدی بن عمرو بن مالک بن نجار، انصاری
آپ شاعر اور مداح ِ رسول سیدنا حسان بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کے بھائی ہیں۔
آپ کو بیعت عقبہ میں اور بعدازاں غزوہ بدر میں شرکت کی سعادت حاصل ہے۔ ابن القداح عبداللہ بن محمد بن عمارہ انصاری کی روایت کے مطابق آپ نے غزوہ احد میں جام ِ شہادت نوش فرما کر جان جانِ آفریں کے سپرد کر دی۔
رضی اللہ عنہ وارضاہ، آمین
سیدنا اوس بن ثابت ابن منذر۔ قبلہ بنی عمرو بن مالک بن نجار سے ہیں۔ انصاری ہیں نجاری ہیں جنگ احد میں شہید ہوئے۔ یہ ابن اسحاق اور عروہ بن زبیر کا قول ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)