شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ایاس بن اوس رضی اللہ تعالیٰ عنہ
نام ونسب
ایاس بن اوس بن عتیک بن عمرو بن عبد الاعلیٰ(بقول بعض عبد الاعلم) بن عامر بن زرعواء بن جشم بن حارث بن خزرج بن عمرو بن مالک بن اوس۔
یاد رہے کہ زرعواء بن جشم ، عبد الاشہل کا بھائی ہے۔ آپ کو انصاری اور اشہلی بھی لکھا جاتا ہے۔
آپ غزوہ احد میں مرتبہ شہادت پر فائز ہو کر اللہ تعالی کے حضور پہنچے۔
رضی اللہ عنہ وارضاہ، آمین