شہید غزوہ احد حضرت سیدنا حباب بن قیظی الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ
ابن قیظی۔ انکی والدہ صعبہ بنت تیہان ہیں جو بہن ہیں ابو الہیثمبن تیہان کی۔ احد کے دن شہید ہوئے ابن شہاب نے کہا ہے کہ رسول خدا ﷺ کے ہمراہ جو مسلمان انصار کی شاخ بنی نبیت سے شہید ہوئے تھے نان میں حباب بن قیظی بھی تھے اور ابن اسحاق نے کہا ہے کہ یہ بنی عبد الاشہل سے تھے۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے میں کہتا ہوں کہ عبد الاشہل بھی نبیت کی شاخ ہے کیوں کہ نبیت لقب ہے عمرو بن مالکبن اوس کا اور عبد الاشہل بیٹے ہیں جشم بن حارث بن جزرج بن عمرو نبیت کے ان کا تذکرہ ابو عمر اور ابو موسی نے خای معجمہ اور بای موحدہ کی ردیف میں کیا ہے اور امیر ابو نصر نے حباب بجائے مہملہ مضمومہ کی ردیف میں لکھاہیک ہ حباب بن قیظی انصاری احد کے دن شہید ہوئے ان کی والدہ صعبہ بنت تیہان ہیں۔ اور موافق روایت مروزی کے ابن ایوبسے اور ان کی ابن سعد سے ابن اسحاق نے ان کا نام حباب بن قیظی جیم کے ساتھ لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)