شہید غزوہ احد حضرت سیدنا الحارث بن انس بن رافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ
نام و نسب
حارث بن رافع بن امرئ القیس بن زید بن عبد الاشہل ، اشہلی انصاری ہیں، آپ کی کنیت ’’ابو الحسیر‘‘ ہے۔
انصار کے قبیلے اوس کے فرد ہیں۔ آپ کی والدہ ام شریک بنت خالد بن خنیس بن لوذان بن عبدود بن زید بن ثعلبہ بن خزرج بن ساعدہ بنت خزرج ہیں۔
بدری صحابی ہیں ۔ غزوہ احد میں شربت شہادتونش فرما کر اللہ کے ہاں جا کر فائز المرام ہوئے۔ آپ کی اولاد نہیں تھی۔
رضی اللہ عنہ وارضاہ، آمین