شہید غزوہ احد حضرت سیدنا حارث بن اوس بن معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
حارث رضی اللہ عنہ بن اوس بن معاذ بن نعمان بن امریٔ القیس بن زید بن عبد الاشہل ، آپ کی کنیت ‘‘ابو أوس ’’ہے۔
آ پ کی والدہ کا نام و نسب ہند بنت کماک بن امریٔ القیس بن زید بن عبد الاشہل ہے۔وہ اسید بن حضیر بن سماک کی پھوپھی تھیں۔ انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کرنے کی سعادت اور شرف حاصل ہے۔ حارث بن اوس، سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے برادر ززادے ہیں۔ ہجرتِ مدینہ کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عامر بن فہیرہ رضی اللہ عنہ مہاجر مکی اور آپ کے درمیان مواخات کرائی۔ رسولِ اکرم ﷺ نے گستاخ رسول کعب بن اشرف یہودی کے قتل کےلیے جن صحابہ کرام کو روانہ فرمایا تھا، آپ بھی ان میں شامل تھے۔ یہ لوگ جب اس ظالم و گستاخ کو کیفر کردار تک پہنچا رہے تھے، ساتھیوں میں سے کسی کی تلوار سے آپ کی ٹانگ پر شدید زخم آگیا تھا۔ ان کے باقی ساتھی انہیں اٹھا کر رسولِ اکرم ﷺ کی خدمت میں لائے۔آپ بدری صحابی ہیں۔بعد ازاں غزوۂ احد میں شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے۔ شہادت کے وقت آپ کی عمر مبارک اٹھائیس برس تھی۔
(شہدائے بدر و احد)