شہید غزوہ احد حضرت سیدنا حارث بن ثابت بن سفیان الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ
ابن ثبت بن سفیان بن عدی بن عمرو بن امرء القیس بن مالک اغر بن ثعلبہ بن کعب بن خزرج بن حارث انصاری خزرجی احد کے دن شہید ہوئے۔ ابو عمر نے ان کا ذکر اسی طرح لکھا ہے اور ابو موسی نے ابن مندہ پر استدراک کرنے کے لئے ان کا ذکر اسی طرح لکھا ہے اور کہا ہے کہ (ان کا نام) حارث بن ثبت بن سعید بن عدی بن عمرو بن امرء القیس (ہے) مگر یہ صحیح نہیں پہلا ہی قول صحیح ہ انھوں نے سفیان کے بدلے سعید کہا ہے حالانکہ سفیان ہی صحیح ہے۔ انکا تذکرہ ابو عمر اور ابو موسی نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)