شہید غزوہ احد حضرت سیدنا نوفل بن ثعلبہ بن عبد اللہ الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ
بن ثعلبہ بن عبد اللہ بن نضلہ بن مالک بن عجلان بن زید بن غنم بن سالم بن عوف بن عمرو بن عوف بن خزرج انصاری خررجی(پھر بنو سالم بن عوف سے) یہ صاحب غزوۂ بدر میں شریک تھے۔ عبید اللہ بن احمد نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ شرکائے بدر(از بنو سالم بن عوف نیز بنو عجلان سے) روایت بیان کی کہ نوفل بن عبد اللہ ایک صحابی تھے اسی طرح ابن اسحاق نے بھی ان کا نام نوفل بن عبد الل بیان کیا ہے اور ثعلبہ کا ذکر نہیں کیا۔ اور یونس کی طرح بکائی اور سلمہ نے بھی ابن اسحاق سے غزوۂ احد میں ان کی شرکت اور شہادت کا ذکر کیا ہے اور انہوں نے اسی اسناد سے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ مقتولین احد(از بنو عوف بن خزرج اور از بنو سالم) نوفل بن عبد اللہ بن نضلہ ہی کا نام لیا ہے۔ رہا نسب اوّل(جس میں ثعلبہ کا نام آتا ہے) اسے صرف ابو عمر نے بیان کیا ہے۔