شہید غزوہ احد حضرت سیدنا نعمان بن عبد عمرو الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ
بن عبدہ عمرو بن مسعود بن عبد الاشہل بن حارثہ بن دینار بن بخار انصاری خزرجی غزوۂ بدر میں اپنے بھائی ضحاک بن عبدِ عمرو کے ساتھ شریک تھے۔
ابو جعفر نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ شرکائے بدر جن کا تعلق بنو دینار بن بخار سے تھا پھر ان کا جن کا تعلق بنو مسعود بن عبد الاشہل سے تھا النعمان بن عبد عمرو بن مسعود اور ان کے بھائی نے ضحاک بن عبد عمرو کا ذکر کیا ہے جناب نعمان احد میں بھی شریک تھے جہاں وہ شہید ہوگئے تھے یونس نے ابن اسحاق سے اسی سند سے ذکر کیا ہے کہ وہ اور ان کے بھائی ضحاک لاولد تھے تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے۔