شہید غزوہ احد حضرت سیدنا رفاعۃ بن وقش الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ
اکثر تذکرہ نگاروں نے آپ کے والد کا نام وقش اور بعض نے قیس بھی لکھا ہے۔ آپ کافی عمر رسیدہ تھے۔ غزوۂ احد میں شرکت کی تو آپ اور آپ کے بھائی ثابت بن وقش رضی اللہ عنہ دونوں مرتبہ ٔ شہادت سے سرفراز ہوئے۔ آپ کو خالد بن ولید نے قتل کیا کیوں کہ اس وقت تک مسلمان نہیں ہوئے تھے اور کفار کی طرف سے جنگ میں شریک تھے۔
(شہدائے بدر و احد)