شہید غزوہ احد حضرت سیدنا صیفی بن قیظی الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ
حضرت سیدنا صیفی بن قینطی رضی اللہ عنہ
نام و نسب:۔
صیفی بن قینطی بن عمرو بن سہل بن محزمہ بن قلع بن حریش بن عد الشہل انصار کے قبیلے بنی عبد الاشہل کے فرد ہیں۔ اس لیے انہیں انصاری ، اشہلی لکھا جاتا ہے۔ آپ ابو الہیثم رضی اللہ عنہ بن تیہان کے ہمشہیر زادے ہیں۔ آپ کی والدہ کا نام صعبہ بنت تیہان بن مالک ہے۔ غزوۂ احد میں ضرار بن خطاب کے حملے کے نتیجے میں آپ نے جامِ شہادت نوش کیا۔
رضی اللہ عنہ و ارضاہ، آمین۔
(شہدائے بدر و احد)