شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ثعلبہ بن سعد بن مالک الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ
ابن سعدبن مالک بن خالد بن ثعلبہ بن حارثہ بن عمرو بن خزرج بن ساعدہ۔ یہ ابو عمر کا قول ہے اور انھوں نے کہا ہے کہ یہ ابو حمید ساعدی کے چچا ہیں اور سہل بن سعد ساعدیکے چچا ہیں اور ابن مندہ اور ابو نعیم نے کہا ہے کہ یہ سہل بن سعد ساری کے چچا ہیں۔ بدر میں شریک تھے اور احد یں شہید ہوئے کوئی اولاد نہیں چھوڑی۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
میں کہتاہوں کہ یہ ثعلبہ بن سعد وہی ثعلبہ بن سعد ساعدی ہیں جن کا ذکر اس سے پہیل ہوا ابو عمر نے جو ان کا تذکرہ پھر بیان لکھا تو ان پر اعتراض نہیں ہوسکتا ہاں ابن مندہ اور ابو نعیم پر اعتراض ہوسکتا ہے اور ابو عمر نے جو یہ کہا ہے کہ یہ ابو حمید کے چچا ہیں اور سہل کے چچا ہیں اس میں البتہ اعتراض ہے مگر عدوی کے قول کے موافق یہ بھی صحیح ہے کیوں کہ انھوں نے سہل بن سعد کو سعد بن مالک کا بیٹا قرار دیا ہے لہذا یہ ان کے چچا ہو جائیں گے ہاں اور لوگوں کے قول کے موافق مثل قول ابن مندہاور ابو نعیم کے سہل کے بھائی ہوں گے باقی رہے ابو حمید تو ان کے نسب میں بہت ختلاف ہے کہ باوجود اس اختلاف کے یہ قول کسی طرح صحیح نہیں ہوسکتا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)