شہید غزوہ احد حضرت سیدنا سلمۃ بن ثابت بن وقش الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ
نام و نسب
سلمہ رضی اللہ عنہ بن ثابت بن وقش بن زغبہ بن زعورائ عبد الاشہل انصاری، اشہلی ہیں۔
غزوۂ احد میں آپ اور آپ کے بھائی عمرو بن ثابت رضی اللہ عنہ دونوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ آپ کو ابو سفیان بن حرب نے قتل کیا تھا۔
ابن اسحاق کی روایت میں عاصم بن عمر بن قتادہ سے بیان ہے کہ سلمہ رضی اللہ عنہ کے والد ثابت رضی اللہ عنہ اور چچا رفاعہ رضی اللہ عنہ نے بھی غزوۂ احد میں شہادت پائی۔
(شہدائے بدر و احد)