شہید غزوہ احد حضرت سیدنا اُنیس بن قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
نام ونسب
انیس رضی اللہ عنہ بن قتادہ بن ربیعہ بن خالد بن حارث بن عبید بن زید بن مالک بن عوف عمرو بن مالک بن اوس۔
آپ خنساء بنت خدام اسدیہ رضی اللہ عنہا کے شوہر نامدار ہیں۔ بدری صحابی ہیں۔ غزوہ احد میں اخنس بن شریق کے ہاتھوں زخمی ہو کر جامِ شہادت نوش فرمایا ۔ بعض اہل علم نے آپ کا نام ’’انس ‘‘ بھی ذکر کیا ہے۔
رضی اللہ عنہ وارضاہ، آمین