شیخ ابو الفتح علائی قریشی کالپوری: سید محمد گیسو دراز کے خلفائے نامدار میں سے جامع علوم ظاہر و باطن اور واقفِ اسرار شریعت و طریقت تھے،حرمین شریفین کی زیارت سے بھی مشرف ہوئے،تصانیف بھی بہت کیں جن میں سے کتاب عوارف[1]تصوف میں جو نہایت معتبر ہے اور تکملہ نحو میں اور مشاہدہ تصوف میں مشہور و معروف ہیں۔وفات آپ کی ۸۶۲ھ میں ہوئی اور قبر آپ کی کالپی می زیارت گاہ عام ہے۔’’گلشن اسرار‘‘ تاریخ وفات ہے۔
1۔ عوارف المعارف شیخ شہاب الدین سہروری کی تصنیف ہے (مرتب)
(حدائق الحنفیہ)