شیخ عبد الملک بن عبد المنعم قلعی مفتی مکہ معظمہ: عالم فاضل،فقیہ محدث، کنز ذخائر اور بحر زخارِ علوم تھے،بہت سے مشائخ حرمین مثل عبد اللہ بن سالم بصری وغیرہ حدیث و فقہ کواخذ کیا اور انہیں سے روایت کی اجازت لی اور آپ سے سید عبد الرحمٰن اہدل نے اجازت حاصل کی۔۱۲۲۴ھ میں وفات پائی،’’مصدرِ فیض‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)