شیخ ابو بکر بن ابراہیم بن ابی بکر بن محمد بن عثمان دمشقی: اصل میں آپ جزر کے رہنے والے تھے مگر آپ کی ولادت مدمشق میں ہوئی۔حافظ الدین لقب تھا۔ادیب کامل،فقیہ فاضل،قاری حسن الصوت،الصحیح التلاوت،لطیف الصحبۃ تھے۔دمشق میں اپنے والد ماجد کی گود میں پرورش پائی اور اجلّا کے دروس میں حاضر ہوکر علوم و فنون اخذ کیے اور اشاعر نظم کیے اور جامع صوفا کے امام و خطیب رہے، شنبہ کے روز ۱۵؍شعبان ۱۱۹۸ھ میں وفات پائی اور دوازہ فرادیس کے باہر مقبرہ مرح الدحداح میں دفن کیے گئے۔’’زاہد نیک ذات‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)