شیخ عماد الدین بن عبد الرسول بن ابراہیم بن اسلم بن یحییٰ رفیقی: لبیب فاضل،ادیب کامل عالم نحریر،محدث،فقیہ اورع،اعبد تھے۔۱۲۴۹ھ میں پیدا ہوئے۔علوم مروجہ و متعارفہ کو اپنے زمانہ کے اساتذہ سے حاصل کیا اور صحیح بخاری کو درساً وراویۃً مولانا شیخ احمد واعظ سے پڑھا اور معارف وسلوک کو مولانا شیخ احمد تارہلی سے اخذ کیا اور انہیں کے ہاتھ پر بیعت کی اور حج کیا جس کے ضمن میں اکثر شہروں کی سیر کی،آپ سے آپ کےچچا کے بیٹوں شیخ نظام الدین اور شیخ حمزہ نے استفادہ کیا اور یہی آپ کے بعد خلیفہ آپ کےہوئے۔وفات آپ کی جمعہ کے روز عصرکے وقت بتاریخ ۸؍ماہ رمضان ۱۳۰۰ھ میں ہوئی اور ’’چشمۂ فیضِ نبی‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)