محمد باقر بن مفتی شرف الدین عباسی حسینی نقشبندی لاہوری: عالم فاضل، مفتی،مفسری اور صوفی تھے۔خواجہ محمد معصوم کے مرید اور خلیفہ تھے۔ حضرت مجدد الف ثانی اور خواجہ محمد معصوم کے مکتوبات کا خلاصہ کنز الہدایات فی کشف البدیات والنہایات کے نام سے فارسی میں تحریر کیا،جو کئی مرتبہ چھپ چکا ہے اس کا عربی ترجمہ حرز العنایات کے نام سے ایک ترک عالم شیخ محمد الحفظی بن ولی الدین آفندی نے مکہ معظمہ میں ۱۲۰۷ھ میں مکمل کیا۔یہ بھی کچھ عرصہ قبل لاہور میں شائع ہوچکا ہے۔فارسی اشعار میں ایک کتاب دامِ حق اور قرآن پاک کیی عربی تفسیر بنام منتہی الایجاز لکشف الاعجاز بھی آپ کی تصانیف ہیں۔۱۱۰۱ھ کے بعد وفات پائی۔
(حدائق الحنفیہ)