شیخ محمد بن سعید بن ہشام[1]ابن الجنان شاطبی: شاطبہ میں ۶۱۵ھ میں پیدا ہوئے،ابو الولید اور فخر الولید کنیتیں تھیں۔عالم ماہر،ادیب فاضل،شاعر محسن، حسن الاخلاق،خوش مزاج تھے،پہلے مالکی مذہب تھے۔جب شام میں آکر صاحب کمال الدین بن عدیم اور ان کے بیٹے قاضی القضاۃ مجدالدین کی صحبت اختیار کی تو مالکی سے حنفی المذہب ہوئے۔اقبالیہ میں مدت تک درس دیتے رہے اور دمشق میں ۶۷۵ھ میں فوت ہوئے اور سفح قاسیون میں دفن کیے گئے۔’’سرورِ دبر‘‘ تاریخ وفات ہے۔
1۔ محمد بن سعید بن محمد ابن جیانی اندلسی ’’جواہر المضیہ‘‘(مرتب)
حدائق الحنفیہ