شیخ نور الحق شیخ عبد الحق دہلوی: فقیہ محدث،جامع کمالات صوری و معنوی،فاضل متجر،عالم ماہر تھے اور تلمیذ و مرید و مقبول اپنے والد بزرگو اریگانۂ روزگار کے تھے،چونکہ صاحبقراں شاہ جہاں ایام شاہزادگی سے آپ کے جوہر استعداد عالی سے اطلاع رکھتا تھا۔جب دکھن کو جانے لگا تو آپ کو اکبر آباد کا قاضی مقرر کرگیا چنانچہ آپ نے ایک مدت تک قضاء کے منصب کو جیسا کہ چاہئے،ادا کیا۔ تصانیف بھی آپ نے کثرت سے کی اور جس طرح آپ کے والد ماجد نے ترجمہ مشکوٰۃ شریف میں احسان کا ہاتھ کھولا تھا ویسا ہی آپ نے ترجمہ فارسی صحیح بخاری میں صلائے فیض عام دیکر تیسیر القاری فی شرح صحیح البخاری اور نیز شرح صحیح مسلم تصنیف کی اور نوّے سال کی عمر میں ۱۰۷۳ھ میں دہلی میں وفات پائی۔’’شیخ الاسلام‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)