شیخ یوسف: شیخ نصیر الدین محمود چراغ دہلوی کے خلفاء میں سے عالم علوم ربانی ار ماہر فقہ و حدیث و تفسیر تھے۔ایک کتاب مسمی بہ تحفۃ النصائح مشتمل بر احکام شرع وفرائض و سنن و آداب نظم میں تصنیف کی اور اس کی ہر ایک بیت کو رائے مہملہ پر ختم کیا اور ۷۷۴ھ میں وفات پائی۔
حدائق الحنفیہ