شمس العلماء، زبدۃ الاصفیاء حضرت مولانا شاہ عبدالحق محدث، کان پور کے مشہور بزرگ حضرت مولانا شاہ سید غلام رسول معروف بہ دادامیاں المتوفی ۱۲۲۱ھ کے بڑے فرزند تھے، کانپور میں ولادت ہوئی اور نشوونماپائی، علامہ فضلحق خیر آبادی سےلکھنؤ میں تحصیل علم کیا، فراغت کے بعد حج وزیارت کے لیےگئے۔ واپسی میں ایک مدت تک کان پور میں درس دیتےرہے، ۔۔۔۔ آپ نہایت ذکی و زہین اور صائب الرائے اور شیریں کلام اور صاحب تقویٰ تھے۔
نواب کلب علی خاں دائی رام پور کی دعوت پر رام پور گئے اور ایک مدت تک وہاں مقیم رہے، پھر حیدر آباد کا سفرکیا، نواب وقار الامراء نے اپنے محل فلک نما میں آپ کے مواعظ کا انتظام کیا اور آپ سے بیت کی، ۱۳۱۲ھ میں حیدر آباد دکن میں آپ کا وصال ہوا، وہیں مدفن ہے۔