شمس العرفا سراج الکملاحضرت سید شاہ غلام محی الدین امیر عالم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
تاریخ پیدائش:
حضرت سید شاہ امیر عالم قدس سرہٗ کا سنِ پیدائش 1223ھ ہے۔
والد ماجد کا نام:
حضرت سید شاہ آل برکات ستھرے میاں صاحب قدس سرہٗ۔
والد ماجد کی آپ سے انسیت :
آپ کے نام’’غلام محی الدین‘‘ کو سر کار بغداد سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے لقب سے مناسبت تھی جس کی وجہ سے اس درجہ والد ماجد کو آپ سے محبت تھی کہ ذرا دیر بھی جدائی گوارا نہیں فرماتے تھے۔
زوجہ کا نا م:
سیدہ صیانت فاطمہ قدس سرہا بنت حضرت سید سعادت علی صاحب بلگرامی۔
اولادِ امجاد:
تین صاحبزادے:(۱)حضرت سید شاہ نور الحسین(۲)حضرت سید شاہ نور الحسن (۳) حضرت سید شاہ نور المصطفیٰ۔
مشہور خلیفہ:
(۱)حضرت سید محمد صادق اور (۲)حضرت سید محمد اسمٰعیل حسن (صاحبِ عرسِ قاسمی) قدس سرہما۔
اہم کارنامہ :
آپ کا سب سے اہم کارنامہ یہ تھا کہ نواب وزیر والی اودھ کی سرکارمیں ایک مدت تک نائب وزارت کے عہدہ پر فائز رہے لیکن منصبی مشغولیات کے باوجود اوراد و وظائف میں کوئی کمی نہ ہوئی اور عدل و انصاف کا دامن ہاتھ سے کبھی نہ چھوٹا۔
وصالِ پُر ملال:
5؍ شعبان بروز بدھ 1286ھ میں لکھنؤ میں ہوا۔
مزار شریف:
مارہرہ شریف میں۔
بہ شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر روڈ،علی گڑھ
دعاؤں کا طالب : محمد حسین مُشاہد رضوی