شمس بن عطاء اللہ بن محمد بن احمد بن محمود بن محمد بن امام فخر الدین رازی: بڑے عالم فاضل اور محدث تھے،کچھ اویر ۸۶۰ھ میں پیدا ہوئے،بعد تحصیل علوم و فنون کے بیت اللہ کاحج کیا اور بیت المقدس میں سکونت اختیار کی اور مدرسہ صلاحیہ کی تدریس کے متولی ہوئے۔ابن حجر عسقلانی اپنی کتاب مجمع موسس میں لکھتے ہیں کہ میں نے فوائد کثیرہ آپ سے سماعت کیے لیکن اکثر ان میں سے مجازفت کے طور پر ہیں،وفات آپ کی ماہ ذی الحجہ ۸۲۹ھ میں ہوئی۔
(حدائق الحنفیہ)