شرجیل بن رفعہ رحبی،ایک آدمی سےجسےصحبت نصیب ہوئی،ابویاسربن ابی حبہ نےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےوالدسے،انہوں نےابوالمغیرہ سے،انہوں نےجریربن عثمان
سے،انہوں نے شرجیل بن سفعہ سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کیاکہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،قیامت کےدن بچوں کوحکم ملےگا،کہ جاؤ جنت میں
چلےجاؤ،وہ گزارش کریں گے،یااللہ! ہم اپنےوالدین کےبغیرکیسےجائیں،اس پراللہ تعالیٰ حکم دے گا،جاؤ،اپنےوالدین کوبھی ساتھ لے جاؤ۔
اسےحسن اشعب نےجریرسے،انہوں نےشرجیل سے،انہوں نےعتبہ بن عبدالسلمی سے،انہوں نے حضوراکرم سےاسی طرح روایت کیا۔