آپ کا اسم گرامی محمد بن حسین بن محمد بن موسیٰ سلمیٰ تھا، آپ کی دو کتابیں تفسیر حقائق اور طبقات مشائخ یادگار زمانہ ہیں، ان تصانیف کے علاوہ اور بہت سی کتابیں آپ کے قلم سے نکلیں بعض محققین نے لکھا ہے کہ آپ نے ایک سو سے زائد کتابیں تصنیف کی تھیں۔
آپ حضرت شیخ ابوالقاسم نصیرآبادی قدس سرہ کے خلیفہ بھی تھے اور مرید صادق بھی حضرت ابوالقاسم شیخ شبلی کے مرید تھے حضرت شیخ ابو سعید قدس سرہ اپنے شیخ میر ابوالفضل رحمۃ اللہ علیہ کی وفات کے بعد آپ کی صحبت میں آئے ، اور تکمیل حاصل کرکے خرقہ خلافت سے مشرف ہوئے۔
آپ کی وفات ۴۱۲ھ میں ہوئی۔
رفت چوں آخر بہ فردوس بریں پیر منعم ہست سال وصل او
|
|
از جہاں سلمیٰ محمد بن حسین ہم بخواں سلمیٰ محمد بن حسین
|
(خزینۃ الاصفیاء)