آپ شیخ رحیم داد بن سخی شاہ سلیمان نوری رحمتہ اللہ علیہ کے فرزنداکبراورمریدوخلیفہ وسجادہ نشین
تھے۔
کثرت فیض
آپ کی ذا ت سے خلق اللہ کوفیوض باطنی وبرکاتِ کمالیت نصیب ہوئے۱؎۔
روایت
حضرت مرزااحمد بیگ لاہوری رحمتہ اللہ علیہ آپ کی زیارت سے مستفید ہوئے اور اپنی کتاب مقامات حاجی بادشاہ المعروف رسالہ الاعجاز میں آپ سے ایک روایت بھی درج کی ہے۔جس میں حضرت سخی بادشاہ رحمتہ اللہ علیہ کی کرامت مطلع آفتاب کے متعلق ہے۔
اولاد
آپ کے دو بیٹے تھے۔
۱۔شیخ عنایت اللہ۔
۲۔شیخ نورجمال لاولد۔
شیخ عبدالواحد کی قبرمبارک بھلوال شریف روضہ حضرت سخی بادشاہ رحمتہ اللہ علیہ میں۔والد صاحب
رحمتہ اللہ علیہ اورداداصاحب رحمتہ اللہ علیہ کے درمیان ہے۔
وفات ۱۱۲۰ھ۔
۱؎انوارالقادریہ ۱۲۔سیدشرافت
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)