آپ کا اسم گرامی محمد بن فضل بن طاتی سختانی الہردی تھا۔ آپ موسیٰ بن عمران صیرنی قدس سرہ کے مرید تھے۔ علوم ظاہر و باطن میں کامل اور زہدو تقوی میں مکمل تھے۔ آخرین عمر میں آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوگئے۔ اس حالت میں بھی آپ سے ہزاروں کرامات ظاہر ہوتی تھیں وہ آنکھ والوں سے ہر حالت میں آگے رہے آپ کی زبان حق ترجمان سے جو کچھ نکلتا اللہ تعالیٰ اسے پورا فرمادیتے تھے۔
آپ ۴۱۶ھ میں فوت ہوئے۔
چو رحلت کرد زین دنیائے فانی وصالش اہل دین اہل یقین طاق ۴۱۶ھ
|
|
جناب شاہ عالی جاہ طاتی ہم اہل حسن عبداللہ طاتی ۴۱۶ھ
|
(خزینۃ الاصفیاء)