آپ کا اسم گرامی عبداللہ بن محمد ہے مرجان کے رہنے والے تھے مشائخ کبار سے تھے آپ کے دل پر اللہ کے علم علوم معرفت کے دروازے کھلے تھے ایک شخص نے آپ کی مجلس میں بتایا کہ فلاں شخص کہتا ہے۔ کہ جب شیخ ابو محمد بات کرتے ہیں تو ان کے منہ سے لے کر آسمان تک نور کی ایک کرن جاتی ہے جب شیخ خاموش ہوتے ہیں تو وہ نور کی کرن ٹوٹ جاتی ہے آپ نے تبسم فرمایا اور کہا وہ غلط کہتا ہے حقیقت یہ ہے کہ جب اللہ کے نور کی کرن آتی ہے تو میرا منہ کھل جاتا ہے جب رک جاتی ہے تو منہ بھی بند ہوجاتا ہے۔
آپ ۹۹۹ھ میں فوت ہوئے تھے۔
جناب بو محمد پیر مرجان چو مثل ماہ شد روشن بجنّت
|
|
شہ دنیا و دین شیخ معلیٰ بخواں تاریخ او نور تجلیٰ ۹۹۹ھ
|
(خزینۃ الاصفیاء)