آپ کا اسم گرامی حسن تھا۔ ایک اور قول کے مطابق احمد بن محمد بن اسماعیل بن حفص تھا ہرات کے قریب ایک موضع مالین میں پیدا ہوئے۔ علوم فقہ۔ حدیث اور تفسیر میں یگانہ روزگار تھے۔ علوم طریقت اور حقیقت میں آپ نے اکنافِ عالم کی سیر کی۔ بہت سے مشائخ کی صحبت سے فیض پاتے رہے۔
آپ کی وفات بھی ۴۱۲ھ میں ہوئی تھی۔
رفت چوں سعید از عالم حق طلب قطب بو سعید بگو ۴۱۲ھ
|
|
سالِ تاریخ آن شہ دینی ہم حسن بُو سعید مالینی
|
(خزینۃ الاصفیاء)