آپ مکہ میں پیدا ہوئے شیخ عارف ابوالحسین محمد بن ابی عبداللہ احمد بن سالم البصری رحمۃ اللہ علیہ کے مرید ہوئے، شیخ ابوالحسین اپنے والد ابوعبداللہ بن احمد بن سالم کے مرید تھے اور وہ اپنے والد عبداللہ تستری رحمۃ اللہ علیہ کے مرید تھے، تصوف کی مشہور کتاب قوت القلوب شیخ ابو طالب نے تصنیف کی تھی، مشائخ طریقت فرماتے ہیں کہ دنیائے اسلام میں رموز طریقت پر اس پائے کی کوئی کتاب نہیں ہے جو اسرار الٰہی کو بیان کرتی ہو۔
آپ کی وفات بقول نفحات الانس ۳۸۶ھ ہے۔ مگر مخزن الاسرار میں سالِ وفات ۳۸۷ھ لکھاہے۔
شیخ ابوطالب شہ مطلوب حق مرد طالب اہل دین شد وصل او ۳۸۷ھ
|
|
پیر مکی مقتدا او متقی ہم عیاں شد مہربان طالب ولی ۳۸۷ھ
|
(خزینۃ الاصفیاء)