آپ کا پورا نام ابو علی بن محمد بن سہیل ہے، دینوری کے اکابر مشائخ میں سے تھے۔ مصر میں سکونت پذیر رہے، شیخ ابوجعفر صیدلانی کے مرید تھے، شیخ ابوالحسن فرقانی اور عثمان مغربی رحمۃ اللہ علیہما آپ کے ہی مرید تھے، حضرت سے ممشاد دینوری فرمایا کرتے تھے، میں نے دینور میں ایک شخص کو نماز پڑھتے دیکھا آفتاب کی دھوپ تھی ایک کرگس اپنے بازو پھیلائے آپ کے سر پر سایہ کر رہی تھی، میں نے غور کیا تو وہ ابوالحسن صانع تھے، میں نے کہا کہا س قسم کے جانور بھی آپ کی غلامی میں پڑے ہیں۔
شیخ عالم ابوالحسن دینور سالِ تاریخ رحلتش سرور
|
|
یافت چوں از جہاں بخلد مکان بوالحسن بو علی مجیب بدان
|
مسعود طالب حق (۳۳۰ھ)۔ زیدہ حق ولی محسن(۳۳۰ھ)۔ محب دینوری(۳۳۰ھ) بھی تاریخ وفات ہیں۔
(خزینۃ الاصفیاء)