آپ شیخ بڈھابن شیخ فیض بخش صاحب بھلوالی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند اکبرتھے۔
متبنّٰے ہونا
آپ جس وقت متولد ہوئے توشیخ نظام الدین بن شیخ عطأ اللہ صاحب سلیمانی گھنگوالی رحمتہ اللہ علیہ نےآپ کے والد بزرگوارکوکہاکہ یہ فرزندحَسبَۃً لِلّٰہمجھے دے دو۔کیونکہ میرافرزند نرینہ کوئی نہیں ۔چنانچہ شیخ بڈھاصاحب رحمتہ اللہ علیہ نے آپ کواُن کے سُپردکردیا۔ آپ نے انہیں کے گھر پرورش پائی اور انہیں کے متبنّٰے فرزنداور مریدو صاحب خلافت اور وارث و جانشین ہوئے اوراپنے حقیقی والد کی وراثت سے محروم کردیئے گئے۔
آپ مجذوب اطوار صاحب کرامات تھے۔
اولاد
آپ کےایک ہی فرزند شیخ محمد احسن صاحب رحمتہ اللہ علیہ تھے۔
یارانِ طریقت
آپ کے خواص احباب یہ تھے۔
۱۔شیخ فقیر بخش بن شیخ محمد احسن صاحب نبیرہ رحمتہ اللہ علیہ گھنگوال ضلع سرگودھا
۲۔سید سلطان محمود بن سید قدم الدین صاحب ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ رَن مل گجرات
مدفن
شیخ احمد جی کی وفات ۱۲۹۹ھ میں ہوئی۔قبرگھنگوال ضلع سرگودھامیں ہے۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)