آپ موّحد صوفیہ میں سے تھے اور گجرات میں قیام پذیر تھے۔ علوم ظاہر و باطن کے عالم تھے اور صاحب تصانیف و تالیفات تھے۔ تفسیر رحمانی آپ ہی کی تالیف ہے اور اِوّلۃ التوحید کے نام سے ایک رسالہ بھی لکھا تھا جو بڑا مشہور ہوا۔ آپ ۸۳۵ھ میں فوت ہوئے۔
|
شیخ دین نبی و پیر و علی سال وصلش چو از خر وجستم
|
|
بود عالی وَلی گجراتی گفت کامل علی گجراتی ۸۳۵ھ
|
(خزینۃ الاصفیاء)