شیخ الاسلام احمد بن یحییٰ بن محمد بن سعد الدین تفتازانی: سیف الدین لقب تھا۔اپنے زمانہ کے عالم علامہ فقہ وحدیث میں فائق اہل عصر اور علوم نقلیہ وعقلیہ میں ماہر تھے،علوم الیاس زادہ شارح مختصر وقایہ سے حاصل کیے۔جب آپ کے والد ماجد قطب الدین یحییٰ فوت ہوئے توآپ کو ان کا منصب مشیخۃ الاسلامی تفویض کیا گیا پس آپ خطۂ خراسان میں تیس سال تک تدریس و نشر علوم میں مشغول رہے یہاں تک کہ ۹۱۶ھ میں معزول ہوکر اسی سال فوت ہوگئے۔آپ کی تصنیفات سے حواشی تلویح وحواشی شرح وقایہ اور شرح تہذیب اور شرح فرائض سراجیہ وغیرہ یادگار ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)