شیخ امام الدین ابدال کے پیر حضرت شیخ بدر الدین غزنوی حضرت خواجہ قطب الدین بختیار قدس سرہٗ کے خلفائے اعاظم میں سے تھے۔ آپ نے جب سے حضرت خواجہ قطب الاقطاب کی خدمت انجام دی۔ آپ اکثر وعظ کیا کرتے تھے اور بڑے حقائق و معارف بیان فرماتے تھے۔ آپ اکثر عشق و محبت کے موضوع پر تقاریری کرتے تھے۔ حضرت خواجہ گنجشکر اکثر انکی مجالس وعظ میں شرکت فرماتے تھے۔ آپکی حضرت خضر علیہ السلام سے بھی ملاقات تھی۔ آپکا مزار دہلی میں حضرت خواجہ قطب الدین بختیار قدس سرہٗ کی پائنتی میں ہے۔
(اقتباس الانوار)