آپ شیخ نجم الدین کبریٰ کے مرید اور خلیفہ تھے شیخ سیف الدّین باخرزی سے بھی بیعت ہوئے ہندوستان آئے تو سلطان المشائخ خواجہ نظام الدین دہلوی کی صحبت میں رہتے اور آپ سے خرقہ خلافت حاصل کیا سماع کے رسیا تھے آپ کی وفات ۷۱۶ھ میں ہوئی تھی آپ کا مزار منگولہ میں ہے آپ پہلے شخص ہیں جنہوں نے مشائخ فردوسیہ کا سلسلہ برصغیر میں رائج فرمایا پہلے خواجہ قطب الدین بختیار کے عہد ولایت میں بر صغیر میں آئے دہلی میں قیام پذیر ہوئے اور تمام عمر بسر کردی۔
شیخ بدرالدین سمر قندی ولی وصلش عالی قدر بدرالدین بگو ۷۱۶ھ
|
|
شد چو روشن از جہاں اندر خباں ہم ولی بدر سمر قندی نجوان ۷۱۶ھ
|
(خزینۃ الاصفیاء)