آپ کا نام نامی عبداللہ تھا لقب ناصرالدین تفسیر بیضاوی المعروف برانوار التنزیل و آثار التادیل آپ کی تصانیف میں سے ایک ہے فارس میں مقام بیضا میں سکونت رکھتے تھے آپ کی وفات ۶۸۵ھ میں ہوئی تھی[۱]۔
[۱۔حضرت عبداللہ بن عمر بن محمد ابوالخیر ناصرالدین بیضاوی شافعی قدس سرہ شیراز آذربائیجان کے قاض القفاۃ رہے صاحب تصانیف کثیرہ اور محدث و مفسر تھے اپنی مشہور زمانہ تفسیر بیضاوی کی وجہ سے شہرت پائی۔ یہ تفسیر کشاف تفسیر کبیر۔ جیسی تفاسیر کے مضامین کا نچوڑ ہے اور ان کے مطالعہ سے قاری کو بے نیاز کردیتی ہے آج تک مدارس دینیہ میں پڑھائی جاتی ہے۔]
نصرت حق ناصر دین نبی گو فریدالعصر تاریخش دگر ۶۸۵ھ
|
|
شد چو از دنیا بفردوس بریں ناصر دین سیّد اہل یقین ۶۸۵ھ
|
(خزینۃ الاصفیاء)